پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز میں کیا انوکھا ہو گا ؟؟؟ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واضح کردیا

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان سپر لیگ 5 کے شائقین کے لئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلہ کیاگیا ہے کہ اب سے آئندہ کے باقی میچز کو بغیر شائقین کے کروایا جائے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جمعہ سے لیگ کے میچز میں شائقین کے آنے پر پابندی ہو گی – یہ بھی واضح کیا گیا کہ کراچی میں ‘آج کے میچ میں شائقین ہوں گے لیکن کل اور دیگر میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے اور شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔’ ‘ہم میچز کروا رہے ہیں لیکن مزید خطرہ مول نہیں لے سکتے۔’

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر میڈیا کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے وزیر اعلیٰ کو کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر آج کے میچ کے انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ وہ پی سی بی سے بات کر کے اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیں جس پر کل سے عمل درآمد شروع کردیا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں