کرونا وائرس، پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 5 میں شامل کهلاڑیوں کو بڑی پیشکش کر دی ؟؟ لیکن کونسی

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جوغیر ملکی کھلاڑی کروناوائرس کے خطرے کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں وہ واپس جاسکتے ہیں- ایک روز قبل سندھ حکومت نے بهی یہ فیصلہ کیا تها کہ آج سے پی ایس ایل کے کراچی میں شیڈول بقیہ میچز خالی (تماشائیوں کے بغیر) نیشنل سٹیڈیم میں منعقد کروانے جائیں گے –

اس پابندی کا اطلاق پی سی بی سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنیوالے افراد پر نہیں ہوگا،ان کے علاوہ کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اور فرنچائز مالکان کے اہل خانہ کو بھی سٹیڈیم مں داخلے کی اجازت ہوگیپی سی بی کے مطابق خالی اسٹیڈیم میں میچز کرانے کا فیصلہ کھلاڑیوں، آفیشلز، تماشایوں اور میڈیا نمائندگان کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں جب کہ مداحوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کھلاڑیوں سے آٹوگراف ، تصاویر یا سیلفیز لینے سے اجتناب کریں۔کھلاڑیوں کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ میچ کے بعد حریف ٹیم کے کھلاڑیوں اور سکواڈ میں شامل دیگر افراد سے ہاتھ ملانے کے بجائے زبانی کلام کریں یاپھر مٹھی ٹکرا کر ایک دوسرے کو مبارک باد دیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایاکہ کرکٹ میں صحت اور حفاظت کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے، پی سی بی کھلاڑیوں، آفیشلز، تماشائیوں، میڈیا، سروس پرووائڈرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی صحت اور حفاظت کا مکمل خیال رکھتا ہے وسیم خان نے کراچی کے شائقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے پی ایس ایل کے ابتدائی میچوں سمیت گذشتہ ایڈیشن کے 8 میچوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا تاہم حکومتِ سندھ کی سفارش کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے یہ فیصلہ ضروری ہوگیا تھا۔
انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے پی سی بی صوبائی حکومت کی ہدایات پرمکمل عمل کریگا۔وسیم خان نے کہاکہ اس ضمن میں پی سی بی کھلاڑیوں اور ٹیمو ں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اوراس حوالے سے انہیں مکمل باخبر رکھا جارہا ہے۔پی سی بی کے مطابق تمام غیر استعمال شدہ ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت ہوگی اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جلدجاری کردی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کراچی میں مزید 4 میچز کھیلے جانے ہیں جو کہ خالی اسٹیڈیم میں کرائے جائیں گے جبکہ لاہور میں بھی 4 میچز ہونا ہیں جن میں سے ایک فائنل میچ بھی ہے۔دوسری جانب پی ایس ایل کھیلنے والے تمام برطانوی کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کو خوف ہے کہ انہوں نے اگر مزید دیر کی تو فلائٹس بھی کینسل نہ ہوجائیں، پی ایس ایل کھیلنے والے برطانوی کھلاڑیوں میں کرس جورڈن،معین علی، جیمز ونس،جیسن روئے،ایلکس ہیلز،فل سالٹ، ڈین لورنس،لیام پلنکٹ، سمیت پٹیل،روی بوپارہ،ٹام بینٹن،لیام ڈاسن اور تائیمل ملز شامل ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں