پاکستان سپر لیگ 5 سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی ، لیکن کن الفاظ میں جذبات کا اظہار کیا؟؟؟

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور اسی طرح پاکستان سپر لیگ بھی متاثر ہوئی اور پی سی بی نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے ممالک واپس جانے کی پیشکش کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے مختلف کرکٹ کھلاڑی واپس جا رہے ہیں لیکن انہوں نے کس طرح پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سے جلدی واپس جانے اور ٹورنامنٹ کو آخر تک نہ کھیلنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکی اسٹار مہمانوں نے پاکستان میں رہنے اور کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیل اسٹین جن کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یقین نہیں آرہا لیکن آج بدقسمتی سے میں پاکستان سے واپس جا رہا ہوں – اسی طرح نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو جو کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے بھی اپنی ٹیم اور پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی غیرملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل میں کھیلنے کو زبردست تجربہ بھی قرار دیا- اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کارلوس برتھ ویٹ جو کہ پشاور زلمی کی طرف سے پی ایس ایل میں ایکشن میں تھے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مہمان نوازی اور موقع دینے کا شکریہ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا شیڈول بھی تبدیل کردیاگیا ہے اور اب فائنل 22 مارچ کی بجائے 18 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جو بغیر شائقین ہو گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں