جڑانوالہ ، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک ، کتنا جرمانہ؟؟؟

جڑانوالہ ، فیض فریدی سے

جڑانوالہ میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گرانفروشوں کے خلاف اِن ایکشن۔ متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانوں کےعلاوہ آئندہ قانونی کاروائی کا بھی عندیہ بھی دیا –


تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر نازش سعید نے پنجاب حکومت کی ہدائیت پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہرو گردونواح کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے گراں فروشوں کےخلاف ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کرنے پرکاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے-

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹرنازش سعید کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف یہ آپریشن بِلا اِمتیاز جاری رہے گا کیونکہ پنجاب حکومت عوام کو قیمتوں میں ریلیف دینے کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے لہٰذا اِس سلسلہ میں کسی سیاسی دباو یا سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کرنے والے دوکاندار کسی رعائیت کے مستحق نہیں اس موقع پر جہاں حکومت عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دے رہی ہے وہیں دوکاندار حضرات کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ موجودہ لاک ڈاون کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے گراں فروشی سے پرہیز کریں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں