دفعہ 144 میں نرمی ، پنجاب حکومت کی کتنے صنعتی شعبوں کو کام کی اجازت؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پنجاب حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کرتے ہوئے مزید 8 صنعتی شعبوں کو اپنے یونٹس آپریشنل کرنے کی اجازت دیدی ہے اور ان شعبوں کے یونٹس پر دفعہ 144 بھی نافذ نہیں ہو گا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ انڈسٹریل یونٹس کو محدود عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ انڈسٹریل یونٹس کارخانے میں تمام حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے پابند ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ا ن 8 انڈسٹریل یونٹس میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے یونٹس شامل ہونگے اسی طرح آٹو پارٹس، فارماسوٹیکل، لیدر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل، گوشت یونٹس کو بھی کام کی اجازت مل گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں