لاک ڈائون کا جلد خاتمہ تمام ممالک کیلئے کیا خطرہ پیدا کر سکتا ہے؟؟ ڈبلیو ایچ او کی وارننگ

جہاں پر ایک طرف کرونا کی ہلاکت خیزیاں عروج پر ہیں وہی کچھ ممالک اپنے ہاں لاک ڈائون ختم کرنے بارے سوچ رہے ہیں لیکن اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے واننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئئی بھی ملک لاک ڈائون جلد ختم کرنے کی کوشش نہ کرے اس سے کرونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ قرنطینہ جلد ہٹانے سے طویل معاشی اثرت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے – بہترین طریقہ یہ ہے کہ ممالک وائرس پر حملہ کر کے پہلے اس کا خاتمہ کریں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی کم زور معیشتیں بحران کا شکار ہوسکتی ہیں – لیکن ایسے ملکوں کو صحت کو ترجیح دے کر پنی معیشتوں کو بچانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں