چوہدری شوگرملز کیس ، لاہور احتساب عدالت کا نواز اور مریم بارے تحریری فیصلہ؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگز ملز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے تحریری طورپر جاری کیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاضل عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں واضح کیا ہے کہ نواز شریف،مریم نواز اور یوسف عباس کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی تحریر کیا کہ نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کا ریفرنس ابھی دائر نہیں کیا گیا، ریفرنس کے بغیر کیس کی سماعت کرنا عدالتی وقت کا ضیاع ہے – احتساب کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلہ کے مطابق تینوں ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے پر طلب کیا جائے گا –

واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے اپنے تحریری فیصلے میں کیس کی فائل ریکارڈ روم بھیجنے کا حکم دیا ہے اور اس فیصلے کو سیاسی حلقوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں