ہمایوں سعید کا 14 دن کا قرنطینہ مکمل ہو گیا ، اب وہ کہاں پہنچ گئے؟؟ اور کیا سیکھا ؟؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

کرونا کے باعث دنیا بھر کی اہم شخصیات نے خود کو 14 دن کے لئے آئسولیشن میں قرنطینہ کر رکھا ہے اور کئی اب واپس آ گئی ہیں – ان میں سے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہیرو ہمایوں سعید بھی شامل ہیں اور وہ 14 دن کے بعد اب اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور اس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’آخر کار 14دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد آج میں گھر واپس آگیا ہوں۔‘ اس کے بعد مزید تحریر کیا کہ اپنے 14 دن کے قرنطینہ کے دوران میں نے زندگی پر غور و فکر کرنے میں بہت زیادہ وقت صرف کیا ہے۔‘ اور مجھے یہ احساس ہوا کہ اللّہ تعالیٰ نے مجھے اتنی بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں کہ میں اُن نعمتوں کا شکر بھی ادا نہیں کرسکتا ہوں۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ’کیا انشا اللّہ اِس مشکل وقت میں ہم مستحق لو گوں کی مدد کے لیے ہر ممکن طاقت اور طریقے سے کام کریں گے۔‘ یاد رہے کہ ہمایوں سعید امریکہ سے واپس آئے تو کرونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لئے 14 دن کے لئے آئسولیشن میں چلے گئے اور اب وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں