25 اپریل تک ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کتنے ہزار ہو جائیں گے؟؟ حکومت کی رپورٹ

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

وفاقی حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر صورتحال اسی طرح رہی تو 25 اپریل تک کرونا وائرس کے کیسز 50 ہزار تک پہنچن جائیں گے – اس حوالے سے حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عظمی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے اور یہ بھی واضح کیا ہے کہ عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے – اسی طرح رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے لیکن یہ تعداد یورپ سےکم ہو گی – جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق 25 اپریل تک کورونا کے 41 ہزار معمولی نوعیت اور 7 ہزار سنگین نوعیت کے کیسز ہو سکتے ہیں جن میں سے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہو سکتے ہیں – حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کو یہ بھی باور کروایا گیا کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت بڑھائی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں