جبار انور چوہدری واسا فیصل آباد کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر تعینات ، کتنے روز بعد واسا کو ایم ڈی ملا؟؟

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

پنجاب حکومت نے جبار انور چوہدری کو محکمہ واسا فیصل آباد کا مینجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے اور اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے – جبار انور چوہدری نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کا کام کا آغاز کردیا ہے –

واضح رہے کہ سابق ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری 10 اپریل کو اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے تھے جس کے بعد مینجنگ ڈائریکٹر کی کلیدی اسامی خالی تھی جس پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد اب جبار انور چوہدری کو ایم ڈی واسا تعینات کردیا گیا ہے- یاد رہے کہ جبار انور چوہدری اس وقت ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (سروسز ) کے عہدہ پر کام کررہے تھے اور اب وہ مینجنگ ڈائریکٹر واسا کے فرائض انجام دیں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں