سیلفی لینے کا جنون ، 3 نوجوان بہنیں دریائے چناب میں گر گئیں ، اب کس حالت میں ہیں؟؟

مظفرگڑھ ، نیوز ڈیسک

سیلفی کے حوالے سے دنیا بھر میں درجنوں افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں لیکن ابھی تک یہ جنون کم نہیں ہوا اور اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ مظفرگڑھ کے قریب سیلفی بناتے ہوئے 3 بہنیں دریائے چناب میں گر گئیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایک بہن کو دریا سے زندہ حالت میں نکال لیا گیا جبکہ 2 بہنوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دریائے چناب کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث پیش آیا، مقامی افراد نے ایک لڑکی کو زندہ حالت میں دریا سے نکال لیا۔ریسکیو کے مطابق 5 بہنیں اپنے کزن کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے دریائے چناب پر گئی تھیں جہاں سیلفی لیتے ہوئے تین بہنیں ڈوب گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں