نیب کے حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیا رائےدی؟؟ دیکھئے رپورٹ

لاہور ، نیوز ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ نیب کا ادارہ ختم کر دینا چاہیے بغیر ثبوت کے کسی کو بھی گرفتار کرنا درست نہیں – کچھ حکومتی لوگ بھی اپنی حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں یہی وجہ ہے انہیں نیب سے ڈرایا جا رہا ہے –

کراچی طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ سجاد گل کے گھر میں ان کے اہلخانہ سے اطہار تعزیت کیا جبکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی پرفارمنس پر سوالیہ نشان لگ چکے ہیں ، ہم انصاف چاہتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہییں ، حمزہ شہباز اور خورشید شاہ کے خلاف ابھی تک کچھ ثابت نہیں ہوا ہے – حلفاً کہتاہوں کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کے حوالے سے نون لیگ نے کوئی حامی نہیں بھری ، اگر اٹھارویں ترمیم میں ردو بدل کرنا ہے تو چھوٹے صوبوں کو ساتھ بٹھانا پڑے گا۔

سابق سپیکر نے واضح کیا کہ نیب کو خاتمے کرنے کی بات ان کی ذاتی رائے ہے لیکن اسے پارٹی پالیسی نہ سمجھا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں