رائل پام مارکی میں شادی ، اے سی صدر کا چهاپہ ، دولہا اور اس کے والد کے ساتھ کیا ہوا؟؟؟

فیصل آباد ، علی رومان

ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اے سی صدر عمر مقبول کی کارروائی کرتے ہوئے رائل پام مارکی میں شادی تقریب رکوا دی اور دولہا ، اس کے والد اور 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا-

کینال روڈ پر رائل پام مارکی میں شادی کی تقریب ہو رہی تهی جس میں 500 کے قریب افراد جمع تهے لیکن خفیہ اطلاع ملنے پر وہاں چهاپہ مارا تها-

اے سی صدر نے مارکی کے مالک علی عباس کے خلاف مقدمہ کے لیے درخواست دے دی جبکہ دلہا سمیت کئی افراد کو پارس کورنٹین سنٹر منتقل کردیا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں