تشویشناک خبر ، پنجاب حکومت نے نئی بھرتیوں کے عمل کو کتنے عرصہ کیلئے موخرکردیا؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے جبکہ تحریک انصاف کے منشور میں شامل تھا کہ ایک کروڑ لوگوں کو نوکریاں دی جائیں گی جبکہ اب ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے جہاں پر پنجاب حکومت نے نئی بھرتیوں کے عمل کو آئندہ دو سال کے روک دیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ۔ پنجاب حکومت نے اساتذہ کی ستر ہزار سے زائد خالی نشستوں کو آئندہ دو سال کے لیے فریز کردیا۔ محک مہ صحت اور پولیس میں پہلے سے منظور شدہ نشستوں پر ہی بھرتیاں ہوں گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن میں اب نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اساتذہ کی ستر ہزار سے زائد نشستیں خالی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق میانوالی اور ڈی جی خان میں پچھلے مالی سال میں منظور ہونے والی خالی نشتوں پر صرف بھرتی ہوگی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ نہ ہونے کے باعث نئے مالی سال میں اب نئی بھرتیوں پر پابندی ہوگی۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے پولیس میں ہزاروں خالی اسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی بھرتیوں کی منظوری دی تھی ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی تھی کہ پولیس میں میرٹ پر بھرتی کیلئے صاف شفاف طریقہ کار وضع کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں