آن لائن گیمز کا جنون ، 15 سالہ نوجوان کا بایاں بازو اور ہاتھ مفلوج ہو گیا، اب کیا ہو گا؟؟

سوشل میڈیا اور آن لائن گیمز نے نوجوان نسل کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور اس لت میں مبتلا نوجوانوں کی نفسیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ کئی نوجوان فزیکلی بھی نقصان اٹھا رہے ہیں کیونکہ حال ہی میں چین سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ نوجوان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا، نوجوان ایک ماہ سے روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلتا تھا جس کی وجہ سے اب اس کا بائیں بازو اور ہاتھ مفلوج ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ نوجوان ابھی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ نوجوان کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا دن میں 22 گھنٹے کمپیوٹر کو استعمال کرکے گزارتا تھا – نوجوان کے والدین کا کہنا تھا کہ اس عادت کی وجہ سے ان کے بیٹے کا طرز زندگی بے حد متاثر ہوئی ہے، نہ وہ وقت پر سوتا تھا اور نہ ہی وقت پر کھاتا ہے – یہی وجہ ہے کہ ضرورت سے زیادہ کمپیوٹر کا استعمال کرنے سے اس نوجوان کی صحت پر بے حد مضر اثر ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی آن لائن گیمز کے باعث نوجوانوں میں خودکشی کا رحجان بڑھ رہا تھا جس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی عائد کردی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں