پہلے ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی ، پھر ملاقات، پھر بعد میں لڑکی کیساتھ کیا ہوا؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

لاہور کے تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی کرنے والی لڑکی کو دوست نے اپنے ساتھی کےساتھ مل کرمبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا – اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی ہے جس پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ 20 روز قبل شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر اس کی دوستی ہوئی تھی جس پرشیراز نے اسے ملنے کے لیے سمن آباد بلایا اور وہاں اپنے دوست کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

اس حوالے سے پولیس افسران نے بتایا کہ لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں