پرنسپل ایسوسی ایشن پنجاب اور لیب اٹینڈنٹس ایسوسی گرینڈ الائنس تشکیل دینے پر متفق؟

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

پرنسپل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حافظ عبدالناصر نے لیب اٹینڈنٹس کے سروس سٹرکچر اور اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کو جائز قرار دیدیا اوران کی منظوری کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس سلسلے میں پرنسپل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حافظ عبدالناصر سے لیب اٹینڈنٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے عہدیداروں نے ملاقات کی جس کی قیادت صدر نجف نواز نے کی۔اس موقع پرپرنسپل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حافظ عبدالناصر نے سروس سٹرکچر، اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کولیب اٹینڈنٹس کا بنیادی حق اورجائز مطالبات قرار دیتے ہوئے ان کی منظوری کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔۔

اس ملاقات کے دوران آل پنجاب گورنمنٹ گرینڈ الائنس میں شرکت کے لئے معاملات کو کو حتمی شکل بھی دی گئی جس میں دونوں ایسوسی ایشن مشترکہ طورپر اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں