ایف آئی آئی ان ایکشن ، عالمی خفیہ نیٹ ورک ے منسلک ایک ملزم کراچی سے گرفتار؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

حساس اداروں کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے جس میں کراچی سے حوالہ اور ہنڈی کے دھندے سے منسلک بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک کے ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کرلیا – اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جنید کو کراچی کے پوش علاقے بہادر آباد میں دھوراجی کالونی سے گرفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم مقامی منی ایکسچینج کمپنی کا مینیجر ہے جو حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے – ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے کراچی میں سلیپر سیلز کو بھیجی گئی رقوم فراہم کرتا رہا جس سے ملک دشمن عناصر منظم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، ممنوعہ آلات اور ہتھیاروں کی خریداری کرتے رہے – حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث یہ ملزم چند دن پہلے کراچی سے گرفتار کیے گئے حوالہ ہنڈی اور دہشت گردوں کو رقم فراہم کرنے والے خفیہ نیٹ ورک سے ملا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جنید اور اس کے ساتھی دبئی میں بیٹھ کر حوالہ اور ہنڈی کا نظام چلا رہے ہیں – ایف آئی اے حکام کو دستیاب شواہد کے مطابق ملزمان بھارت سے محمود صدیقی گروپ سے بذریعہ ای میل رابطے میں تھے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ملنے والے ٹاسک ملزمان کو پہنچاتے تھے – اس بارے ملزمان نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ انہیں زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں، جس میں ملزمان کو ایک کوڈ ورڈ اور آئی ڈی بھی دی تھی جسے بتا کر ملک دشمن عناصر ان سے رقوم وصول کرتے تھے – ملزم جنید کے قبضے سے ملنے والے لیپ ٹاپ، یو ایس بی، موبائل فون اور دیگر سامان کی جانچ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایف آئی اے کی جانب سے اسی طرز پر رقوم بھجوانے والا ملزم گرفتار کیا گیا تھا جس کا آج دوسرا مرحلہ تھا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں