انٹرنیٹ ایپس پر پابندی لگانے کے فیصلے پر وفاقی وزیر کا برہمی کا اظہار؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان میں انٹرنیٹ ایپس پر پابندی لگانے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا ہے – اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتیں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) مورل پولیسنگ اور انٹرنیٹ ایپس پر پابندی عائد کرنے کے معاملے سے دور رہیں کیوں کہ یہ سوچ پاکستان کی ٹیکنالوجی انڈسٹری اور اس کے فروغ کو تباہ کر دے گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیا ہے جب کہ پاکستان میں ویڈیو ایپ بیگو اور آن لائن گیم پب جی پر پابندی لگائی جا چکی ہے جس پر وفاقی وزیر نے اعتراض کیا ہے اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ غلط مشوروں کی بنیاد پر ججز کی معاشی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے ہم ابھی تک مسائل سے باہر نہیں نکل سکے ہیں –

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کو ٹوٹسز بھی جاری کیے ہیں اور آئندہ سماعت میں انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں