فاسٹ بائولر محمد عامر کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا رہا ، انگلینڈ جائیں گے یا نہیں ؟؟؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے اور کچھ دنوں میں باقاعدہ انگلینڈ کا دورہ شروع ہونے والا ہے لیکن ابھی تک ٹیم کے کھلاڑیوں کا آنا جانا لگا ہوا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں اب خبر یہ سامنے آئی ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی انگلینڈ جاکر قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر کے پیر اور بدھ کو ٹیسٹ ہوئے اور ان کا دوسرا کووڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے اسی طرح محمد عامر کے ہمراہ مساجر محمد عمران بھی انگلینڈ جائیں گے کیونکہ محمد عمران کے بھی دونوں کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

واضح رہے کہ قواعد کے مطابق دونوں اراکین اب سفر کے اہل ہیں، پی سی بی اب محمد عامر اور محمد عمران کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے – امکان ہے کہ محمد عامر اور محمد عمران اگلے ایک دو روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے اور ڈربی میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے مرحلے سے بھی گزریں گے۔

یاد رہے کہ فاسٹ بائولر محمد عامر کو حارث رئوف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور کرونا کے مثبت ٹیسٹ کی وجہ سے انگلینڈ نہیں جا سکے ہیں اور اب ان کی جگہ محمد عامر انگلینڈ جائیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں