ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر شبیراحمد قادری کا اپنی ریٹائرمنٹ پر جی سی یونیورسٹی کو الوداعی سلام

فیصل آباد ، اظہار احمد گلزار

شہر فیصل آباد کے مایہ ناز فرزند ،ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد قادری اپنی ریٹائرمنٹ کے دن ۔۔ رخصتی کے وقت پاکستان کے صف اول کے تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کو “الوداعی سلام عقیدت” پیش کر رہے ہیں ۔۔۔ یہاں انہوں نے بطور طالب علم اور بطور استاد مجموعی طور پر بیالیس (42) سال اسی خوبصورت علمی فضاؤں میں گزارے ہیں ۔۔۔۔۔اس مایہ ناز تعلیمی ادارے سے اپنی طویل رفاقت اور لمحہ جدائی کا ذکر کرتے ہوۓ وہ آبدیدہ ہوگئے۔۔۔انہوں نے اس موقع پر کہا مجھے کالج کی در و دیوار ،کالج کے پودوں اور کالج کی اینٹ اینٹ سے والہانہ عشق اور پیار ہے۔۔۔۔۔انہوں نے گلوگیر آواز میں کہا یہاں سے فارغ التحصیل بے شمار نامور شخصیات جب کبھی بھی اس ادارے میں آئیں ، انہوں نے اپنی مادر علمی کے دروازوں کو بوسہ دے کر اس عظیم درسگاہ کو سلام عقیدت بھی پیش کیا ۔۔۔۔۔۔

کسی دانا کا قول ہے کہ “ادارے ماں باپ سے بھی افضل ہوتے ہیں ۔۔ماں باپ ایک گھر کی کفالت کرتے ہیں جب کہ ادارے سینکڑوں گھروں کی کفالت کر رہے ہوتے ہیں ۔۔اداروں کی ماں باپ کی طرح احترام ،عقیدت اور محبت سے خدمت کرنی چاہیے” ۔۔

ڈاکٹر شبیر احمد قادری نے یہ سچ ثابت کر دیا کہ اپنے پیشے سے مخلص ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اداروں کے وقار اور عزت و توقیر پر کوئی آنچ نہیں آنے دینی چاہیے تبھی زمانہ ان پر ناز کرتا ہے ۔۔۔
اندریں حالات میں کرونائی حساسیت کے ہوتے ہوۓ بھی یونیورسٹی کی خاموش فضاؤں میں ان کے اعزاز میں ہونے والی الوداعی تقریب شایان شان طریقے سے منائی گئی۔۔ یونیورسٹی هذا کے شعبہ اردو کے اساتذہ کرام اور آئے ہوئے مہمانان گرامی نے ان کی شخصیت اور علمی ،ادبی اور سماجی حوالوں سے انہیں بھرپور خراج تحسین اور ہدیہ عقیدت پیش کیا ہے ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں