پاکستان میں بھی ارطغرل سامنے آ گیا ، کیا کرتا ہے اور کیا کرنا چاہتا ہے؟؟ حیران کن خبر

کراچی ، نیوز ڈیسک

ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی پاکستان میں شاندارکامیابی کے جھنڈے گاڑ چکا ہے جبکہ اس کے مرکزی کردار انجن التان کی بہت سی فین فالورز سامنے آئی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی پاکستان کے بڑے شہر کراچی سے ان کا ہم شکل بھی سامنے آ گیا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہا ہے – اور یہ صاحب کراچی کے رہائشی مصطفی حنیف ہیں – مصطفیٰ حنیف بین الاقوامی تعلقات(آئی آر) میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں اور ایک نجی ادارے میں ملازم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے مصطفیٰ حنیف نے بتایا کہ ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر کیے جانے سے پہلے بھی ان کے دوست انہیں مرکزی کردار سے مشابہ قرار دیتے تھے تاہم انہوں نے کبھی اس بات پر غور نہیں۔ اب دوستوں کے اسرار پر جب میں نے ڈرامہ دیکھا تو حیران ہی رہ گیا کیونکہ مرکزی کردار بالکل میرے جیسا تھا۔

واضح رہے کہ ’پاکستانی ارطغرل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے مصطفیٰ حنیف کا اپنا یوٹیوب چینل ہے جس پر وہ سیر و سیاحت سے متعلق مواد شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے اور مقبولیت کے بعد مصطفیٰ حنیف نے سیاحت کے ساتھ ساتھ اس ڈرامے پر اپنے ریویوز کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کیں جنہیں سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے – مصطفیٰ حنیف نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ترکی جا کر اس ڈرامے کے مرکزی کردار انجن التان سمیت کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں سے خصوصی طور پر ملنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ارطغرل سمیت بہت سے ترک اداکار پاکستان آنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے مداحوں سے مل سکیں جبکہ پاکستانی ارطغرل ترکی جانا چاہتا ہے کہ ڈرامہ کی کاسٹ سے ملاقات کر سکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں