یوٹیوب پر پابندی کا عندیہ ، شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی اپنے موقف کیساتھ سامنے آ گئے؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کی جانب سسے یوٹیوب پر پابندی کا عندیہ دیا تو دیگر شعبوں کی طرح شوبز انڈسٹری کے سٹار بھی مخالفت میں سامنے آ گئے – اس حوالے سے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ یوٹیوب پرواقعی پابندی لگ جائے گی؟ پھر کیا اس کے بعد ٹوئٹر، انسٹاگرام، فیس بک، نیٹفلکس سمیت واٹس ایپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی گا؟۔ اداکارہ نے کہا کہ آزادی اظہاررائے کسی بھی معاشرے کا بنیادی حق ہوتا ہے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اصل کہانیاں سامنے آتی ہیں اورترقی پسند ریاستوں کو پابندی کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میزبان اور اداکارعلی احمد بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ پی ٹی اے صرف پابندی ہی کیوں لگاتی ہے، وہ مواد کو کنٹرول کیوں نہیں کرتی؟ انہوں نے کہا فنکاروں سمیت کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو یوٹیوب کے ذریعے نہایت مناسب طریقے سے کماتے ہیں، پابندی سے بہت بہترہے کہ حفاظتی اقدامات پرتوجہ دی جائے۔ اداکارہ زارا نورعباس نے کہا کہ ویسے ہی اس کورونا وبا سے باعث کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو اپنی نوکریاں گنوا چکے ہیں اورپاکستان میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو یوٹیوب کے ذریعے کماتے ہیں، اس صورتحال میں پابندی سے بہتر ہے کہ نا موزوں مواد کو ہٹایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں