مسلم لیگ ن کا حکومت کیخلاف احتجاجی مہم کا فیصلہ ؟؟ عیدالاضحیٰ کے بعد کیا کرینگے؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور عید کے بعد مسلم لیگ ن سڑکوں پر آئے گی – ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کیا ہے – انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف نظریات کی جماعتیں ہیں لیکن ماضی میں بھی دونوں جماعتوں نے مل کر کام کیا ہے – حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دو سالوں میں اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے مقدمات بنائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید کےبعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کر چکی، اے پی سی میں طریقہ کار پر بات ہو گی – خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا جس میں دونوں جماعتوں نے حکومت کے خلاف محاذ بنانے اور عید کے بعد اے پی سی بلا کر احتجاج کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں