پب جی پر پابندی رہے گی یا اسے اوپن کردیا جائے؟؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آ گیا

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلے جانے والی آن لائن گیمز کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا – عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق نے پب جی پر پابندی کے خلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو پب جی گیم کو فوری کھولنے کا حکم دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کا پب جی پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے نوجواںوں کی خودکشی اور شہریوں کی شکایات کے بعد پب جی پرپابندی لگائی تھی۔ پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنے والی کمپنی نے پی ٹی اے فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔
گزشتہ روز پی ٹی اے نے پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ پی ٹی اے نے پب جی کی انتظامیہ سے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں لیکن پب جی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

آج کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی کوکھولنے کا حکم جاری کردیا جو آن لائن گیمز کھیلنے والے نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں