سعود اور جویریہ پر ایک کروڑ کی عدم ادائیگی کا الزام ، جوابی موقف بھی سامنے آ گیا؟؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

اداکارہ سلمی ظفر نے اداکارجوڑی سعود اور جویریہ پر ایک کرو‌ڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کرنے کا الزام لگایا ہے جبکہ اب اس حوالے سے جویریہ سعود کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے – جویریہ کا کہنا ہے کہ سلمی ظفرکوپہلے مہینے ہی ہمارے ساتھ کام چھوڑدینا چاہیے تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے، انہوں نے ہمارے ساتھ 7 سال کام کیا۔ ہم نے ان کے پیسوں کی ادائیگی پہلے ہی کردی تھی اور یہ کس حساب کی بات کر رہی ہیں یہ ہمیں نہیں معلوم۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جویریہ سعود کا مزید کہنا تھا کہ سلمی ظفرنے کچھ ماہ پہلے مجھ سے ایک کاروبارمیں شراکت داری کے متعلق کہا تھا جس میں مجھے کوئی دلسچپی نہیں تھی، ان کے بہت اصرارپرجب میں نے منع کیا تو اب یہ ویڈیو سامنے آگئی – جویریہ نے کہا کہ جب انسان بولتا ہے تو اس کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے لیکن میں ان کو کوئی جواب نہیں دوں گی کیونکہ میری تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں کہ کسی پر الزام لگاﺅں یا بدتمیزی کروں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق جویریہ سعود کا مزید کہنا تھا کہ جن لڑکوں کی وہ بات کر رہی ہیں وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ایک سال سے ہم کام نہیں کررہے نہ ہی کوئی ڈرامہ بنایا ہے لیکن ہم انہیں پیسے دے رہے ہیں اور خیال بھی رکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں