مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کراچی وسطی میں ڈپٹی کمشنر کیسے تعینات ہوئے؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کراچی وسطی میں ڈپٹی کمشنر کیا تعینات ہوئے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے الزامات کی بوچھاڑ کردی اور اس نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا لیکن اب خبر یہ سامنے آئی ہے کہ پتہ چل گیا ہے کہ ضیا الرحمان کیسے ڈپٹی کمشنر تعینات ہوئے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں واضح ہے کہ وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو سندھ بھیجنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، وفاق نے جنوری 2020 میں 19 گریڈ کے افسر ضیاء الرحمان کی خدمات سندھ کو دیں – جبکہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضیاء الرحمان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سندھ کو دی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا اور سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے خلاف تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا – ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سے ضیاء الرحمان کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ اگر دوہری شہریت والے پاکستان کے اہم عہدوں پر تعینات ہو سکتے ہیں تو پھر مولانا فضل الرحمان کے بھائی تو پاکستانی ہیں، انہیں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں