پاکستان‌ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران کتنا قرضہ لیا؟؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے دو سال کا عرصہ بیت گیا ہے اور ہر طرف تجزیہ اور تبصرہ کیا جارہا ہے کہ ان دو سالوں کے دوران پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا – اب ایک نئی خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرضہ حاصل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ حاصل کیا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ایک سال میں حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا بیرونی قرضہ ہے – اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا کہ ہ گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے 10 ارب ڈالر کا قرض واپس بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سال میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی حکومت نے 29 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں