انجلینا جولی کے ساتھ خوبرو پاکستانی نوجوان کون ہے؟؟ تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

کراچی ، شوبز ڈیسک

سوشل میڈیا پر آج کل ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پاکستانی نوجوان روایتی شلوار قمیض میں ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ نظر آرہا ہے یہ نوجوان کون ہے –

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی کی معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں عدنان صدیقی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکا خیز یادوں میں سے ایک ہے، یہ تصویر اس وقت کی ہے جب میں خوبصورت انجلینا جولی کے ساتھ فلم ’’دی مائٹی ہارٹ‘‘ کے ایک منظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران ہیں۔ اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر فلم ’’دی مائٹی ہارٹ‘‘ کے سیٹ کی ہے جس میں انہوں نے ہالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تصویر کے وائرل ہونے پر اداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ او یار! واقعی آپ کی کہانیاں سونے کی طرح چمچماتی اور قیمتی ہیں جبکہ دیگر صارفین نے بھی اس تصویر پر خوب کامنٹس کئے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں