انگلینڈ میں انٹرا سکواڈ میچز میں بائولرز کا پلہ بھاری رہا یا بلے بازوں کا؟؟ یونس خان نے بتا دیا

ڈربی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے اور وہاں پر انٹرا سکواد میچز سے پریکٹس کررہی ہے تاکہ انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے – ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ یونس خان بھی موجود ہیں اس حوالے سے انہوں نے آج ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ انٹرا اسکواڈ میچز میں کبھی بولرز اور کبھی بیٹسمین چھائے رہے، بابر اعظم کی کلاس ہے ، چاہتا ہوں وہ لیجنڈری بیٹسمین بنیں۔ بیٹنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم یونس خان نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈربی میں تمام سہولیات میسر ہیں، دوستانہ اور آزادنہ ماحول ملا ہے – یونس خان نے کہا کہ ان کا جارحانہ انداز بحیثیت کھلاڑی تھا لیکن اب بہت کچھ سیکھ لیا ہے۔

سابق کپتان نے واضح کیا کہ وہ بولنگ کوچ وقار یونس سے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کریں گے تاکہ بیٹسمینوں کو جلد سکھائیں – بابراعظم سمیت ہر نوجوان کھلاڑی کو یکساں ٹائم دینے کے کوشش کروں گا، میری کوشش ہے کہ بابر اعظم اپنی کامیابی اور پرفارمنس ایک قدم مزید آگے لے جائیں – میں چاہتا ہوں بابر عظم لیجنڈ بنے، میں ان کا کسی سے موازنہ نہیں چاہتا، وقار یونس سے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کروں گا تاکہ بیٹسمین کو جلد سکھاؤں۔

انہوں نے کہا کہ نئے شعبہ کوچنگ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور جلد پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائوں گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں