باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، اب پرواز سے پہلے میزبانوں کا کونسا ٹیسٹ لازمی ہو گا؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان ائیر لائنز آج کل ویسے ہی بحران کا شکار ہے لیکن اب پرواز سے پہلے فضائی میزبانوں کا ایک نیا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور وہ کونسا ٹیسٹ ہو گا – واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ الکوحل ٹیسٹ ہو گا – میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لئے نئے احکامات جاری کر دیے۔ آئندہ فلائٹ سے پہلے پی آئی اے کے تمام فضائی میزبانوں کے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق اندرون و بیرون ملک تمام پروازوں پر تعینات کیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہوگا ۔ ٹیسٹ کا مقصد کریومیں الکوحل اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام ہے۔ پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کیلئے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی جس کے تحت پی آئی اے کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر بریفننگ رومز میں خود کیبن کریو کے سانس کا معائنہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس حوالے پی آئی اے کے کریو سٹاف نے تحفظات کا اظہار کیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں