کرونا کا شکار سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی اب کس حال میں ہیں؟؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کو منوانے والی ساحرہ اور اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی جو کہ کرونا کا شکار تھیں ان دنوں کس حال میں ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن اور ان کی 8 سالہ بیٹی ارادھیا بچن نے کورونا وائرس کو شکست دے دی – گزشتہ دنوں میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد پوری فیملی کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے ابھیشیک، ایشوریا اور ان کی بیٹی میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تاہم ابھیشیک کی والدہ و اداکارہ جیا بچن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرس کی تشخیص کے بعد ایشوریا اور ان کی بیٹی ارادھیا کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا تاہم سانس میں دشواری پر دونوں ماں بیٹی کو بھی ممبئی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا – تاہم اب ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن نے کورونا کو شکست دے دی ہے اور دونوں کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں چھ لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ بھارت میں لاکھوں افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں