عمر اکمل پر تین سالہ پابندی کی سزا میں کمی کا فیصلہ ، اب پھر کیا کرنے کا اعلان کردیا؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے بازعمراکمل نے آزاد جیو ڈیکٹر کی جانب سے ڈیڑھ سال کی پابندی کی سزا کے خلاف دوبارہ اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے – عمر اکمل کی اپیل پر آج آزاد ایڈجیوڈیکٹر کی جانب سے پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا گیا جس میں ان کی سزا تین سال سے کم کر کے ڈیڑھ سال کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنائے گئے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ شکرادا کرتا ہوں سزا کم ہوئی، جو سزا رہ گئی ہے اس کو مزید کم کروانے کے لیے اپیل کریں گے – ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کی سزا سے مطمیئن نہیں، وکلاء سے مشاورت کے بعد پھر اپیل کریں گے کیوں کہ مجھ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کی ہیں لیکن اتنی سخت سزا کسی کو نہیں دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر اکمل کے وکیل طیب رضا نے کہا کہ آزاد ایڈ جیوڈیکٹر صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا – انہوں نے مزید کہا کہ سزا تین سے ڈیڑھ سال کر دی گئی لیکن جو امید کر رہے تھے ، یہ ایسا فیصلہ نہیں ہے –

واضح رہے کہ عمر اکمل پر الزام تھا کہ پی ایس ایل سے قبل انہوں نے مبینہ طور پر بکی سے ملاقات کی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ نہیں کیا جس پر انہیں 3 سال پابندی کی سزا سنائی گئی جس پر انہوں نے اپیل کی تھی جس پر آج سزا کم کرکے ڈیڑھ سال کردی گئی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں