آج مکہ المکرمہ میں حج کی ادائیگی ، لیکن سعودی حکام نے 936 افراد کو کیوں گرفتار کیا؟؟

مکہ المکرمہ ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

مکہ المکرمہ میں آج حج کی ادائیگی کی جارہی ہے لیکن ایسا کیا ہوا ہے کہ سعودی حکام نے 936 افراد کوگرفتار کر لیا جس کی باضابطہ تصدیق کردی گئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی حکام نے بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش میں 936 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے – اس حوالے سے سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے ان تمام افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے جب کہ ان افراد پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے والوں کو 10 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا جب کہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ ڈبل ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں سال سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا – سعودی حکام کے مطابق اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں افراد کی جانب سے بے ضابطگیاں سامنے آئیں جس پر انہیں گرفتارکر لیا گیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں