اغوا ہونیوالی لیڈی ڈاکٹر بازیاب ، کتنے کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا کیا گیا تھا؟؟ پولیس کا موقف کیا

فیصل آباد ، عاطف صدیق کاہلوں

فیصل آباد تھانہ مدینہ ٹاون کے علاقہ سے گزشتہ رات اغواء ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کروالیا – 25 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو نامعلوم ملزمان نے 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کیا تھا –

پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹریکر کی مدد سے ٹریس کیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے – ایس ایس پی آپریشن نے سی پی او کی ہدایت پر 24 گھنٹوں کے دوران لیڈی ڈاکٹر کو بحفاظت بازیاب کروالیا – لیڈی ڈاکٹر کو چنیوٹ کے علاقہ سے ملزمان کو 60 لاکھ روپے تاوان دے کر بازیاب کروایا گیا – پولیس نے رقم والے بیگ میں ٹریکر لگا رکھا تھا جس سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا – پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں