وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی دہری شہریت کا معاملہ ، ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا ؟؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی دہری شہریت کیس بارے بڑا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی – یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے جاری کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج دلائل سننے کے بعدکیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا – سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعظم عوام کو جوابدہ ہیں، اکیلے ریاست کا نظام نہیں چلاسکتے، جبکہ دہری شہریت پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی پر شک نہیں کیا جاسکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ معاون خصوصی کا تقرر وزیر اعظم کا اختیار ہے، تعداد کی بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔ وزیر اعظم کا معاون خصوصی دہری شہریت پر نااہل نہیں ہوسکتا، جبکہ دہری شہریت والے شخص کے بھی محب وطن ہونے پر شک نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ عوامی تنقید پر وزیراعظم عمران خان نے دو معاونین خصوصی نے ایک روز قبل اپنے عہدوں سے استعفے دیدیئے تھے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں