پنجاب حکومت نے تھیٹرز کے حوالے سے نیا فیصلہ کر لیا ، عید کے بعد کیا کرنے جارہی ہے؟؟؟

لاہور ، شوبز ڈیسک

سٹیج اداکاروں کا احتجاج رنگ لے آیا ہے کیونکہ اطلاعات ہیں کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد تھیٹرز کو ڈراموں کے لئے کھول دیا جائے گا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ایس او پیز کے ساتھ جلد تھیٹر زکو کھول دیا جائے گا – صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے تھیٹر، آرٹسٹس اینڈ پرڈیوسرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، چئیر مین قیصر ثنااللہ ،راشد محمود ، قیصر پیا، بلال چودھری ، طاہر انجم ،شاہد خان ، محمد یوسف ، اور شہزاد شامل تھے۔ وفد نے تھیٹرز کے فنکاروں اور پروڈیوسروں کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

میڈیا رپورٹس کے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مطابق حکومت کو بخوبی ادراک ہے کہ چہروں پر مسکراہٹ لانے والے تھیٹر بند ہونےسےکس حدتک پریشان ہیں۔ جلدہی ایس اوپیزبناکرتھیٹرکھولیں گے۔انہوں نےکہاکہ حکومت کی بہترین حکمت عملی سےکوروناوبا شکست کےقریب ہے۔پنجاب حکومت تھیٹربندہونےکی وجہ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں