پی ٹی آئی کے بعد اب اگلی باری کونسی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی ہےِ؟ حریم شاہ

لاہور ، نیوز ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوزخوب وائرل ہوئیں جس کے باعث ان سیاستدانوں پر کافی تنقید بھی کی گئی لیکن اب اس سے آگے کچھ ہونے جارہا ہے کیونکہ حریم شاہ نے عیدالاضحی کے بعد پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف انکشافات کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم شاہ نے واضح کیا ہے کہ اب باری پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے، بقرعید کے بعد دونوں جماعتوں کے حوالے سے اہم انکشافات کروں گی – میری پسندیدہ جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے اور میری تمام تر ہمدردیاں بھی اس کے ساتھ ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی تاکہ وہ آئندہ بھی اقتدار میں آسکے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ ن کی جانب سے کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں