بوم بوم شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی سٹار بلے باز بابراعظم سے کی خبریں ، کیا موقف اختیار کیا؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

مختلف پلیٹ فارمز پر ایسی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی سٹار بلے باز بابر اعظم سے ہو رہی ہے جس پر شاہد خان آفریدی سیخ پا ہوئے اور انہوں نے اس کی بھرپور تردید کی –

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی بھی باپ کی طرح جس کی بیٹی سے متعلق غلط خبر پھیلائی جائے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بغیر تصدیق کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق خبریں پھیلانا بند کیا جائے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ براہ مہربانی سوشل میڈیا کا استعمال مکمل ذمہ داری کے ساتھ کریں اور ایسی افواہیں مت پھیلائیں جن سے متعلقہ لوگوں کی دل آزاری ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں