عیدالاضحی پر بڑے کھابے ، ڈاکٹرز اور ماہرین نے روزانہ کتنا گوشت کھانے کی ترغیب دیدی؟؟

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

عید الاضحی چونکہ قربانی کی عید ہوتی ہے اس لئے اس عید قربان پر ہر طرف بڑے پکوان سجائے جاتے ہیں اور عوام کی ساری توجہ گوشت کھانے پر ہوتی ہے لیکن زیادہ گوشت کھانا جسمانی مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے – ایک فرد کو دن کے 24گھنٹوں میں کتنا گوشت کھانا چاہیے اور زیادہ گوشت کھانے سے کون سے مسائل جنم لےسکتے ہیں، عید سے پہلے یہ ضرور جان لیں اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ انسان کو 24 گھنٹوں میں صرف آدھا پاؤ سے ایک پاؤ گوشت ہی کھانا چاہیے ورنہ آپ کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور عید کا مزہ بھی خراب ہو سکتا ہے – اس حوالے سے ڈاکٹر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص طور پر احتیاط کرنی ہے کیونکہ بسیار خوری آپ کو تکلیف میں مبتلا کر سکتی ہے – اسی طرح طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف کرنا اور اچھی طرح پکانا بھی نہایت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں