پاکستان کرکٹ سکواڈ نے عید الاضحی کہاں منائی ، نماز عید کی امامت کس کھلاڑی نےکروائی؟؟

ڈربی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہے اور وہاں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج انگلینڈ کے شہر ڈربی میں عید الاضحیٰ منائی ہے – قومی کرکٹرز کی جانب سے ڈربی میں ٹیم ہوٹل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد نے نماز کی امامت کی اور خطبہ بھی دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ایس او پی کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو کہیں اور جانے کی اجازت نہیں تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ قومی کرکٹرز کل ڈربی سے مانچسٹر پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں