پاک فوج نے بھارت کی پاکستان کے فوجی افسران کے موبائل ہیکنگ کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے بڑے سائبر حملے کی کوشش ناکام بنا اور اس کا سراغ لگالیا – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی سائبر حملوں میں ذاتی موبائل فونز کی ہیکنک کررہی تھی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی حکومتی، فوجی افسران کے موبائل، ٹیکنیکل گیجٹس کی ہیکنک کررہی تھی – ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن انٹیلی جنس ایجنسی کے اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پاک آرمی نےایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کیلئے مزید اقدامات اُٹھائے ہیں- ان اقدامات میں سائبر سیکیورٹی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں