نازبیا تصاویر تیار کرکے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار ، کیا الزامات عائد ہیں؟؟

پشاور ، نیوز ڈیسک

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پشاور زون میں چھاپہ مار کر ایک ملزم کفیل احمد کو گرفتار کیا ہے جو ایک گھنائونے دھندے میں ملوث ہے – اس حوالے سے ایف آئی اے پراسیکیوٹر حنا نعمان کا کہنا تھا کہ ق سائبر کرائمز ونگ کو کفیل احمد کیخلاف بہت ساری شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ اس کا کام صرف لڑکیوں کو بلیک میل کرنا اور ان سے پیسے بٹورنا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کفیل احمد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کے موبائل فونز سے لڑکیوں کی تصاویر اور آڈیو ریکارڈنگ والے میموری کارڈز برآمد کر لیے – ملز سے مزید تفتیش کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں