دنیا میں ویڈنگ شوٹ کا بڑھتا ہوا رحجان ، آرکنساس میں انتہائی خطرناک تصاویر، دیکھنے والے دنگ؟

آرکنساس ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

دنیا بھر میں آج کل منفرد مقامات اور منفرد طریقے سے ویڈیو شوٹ کیا جارہا ہے اور اس شوٹنگ کے دوران کسی بھی طرح کا خطرہ مول لیا جاتا ہے اور آج کل یہ ٹرینڈ بڑھتا ہی جارہا ہے – اسی طرح کا ایک ویڈنگ شوٹ امریکی ریاست آرکنساس میں کیاگیا ہے جس نے دیکھنے والون کے اوسان خطا کر دئیے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکائی اور ریان میئرز نامی اس جوڑے نے اپنی شادی کے لیے ریاست کے شمال مغرب میں واقع “ہاکس بل کریگ” نامی خطرناک پوائنٹ کا انتخاب کیا اور وہاں لی گئی تصاویر اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہیں۔ اگرچہ ان کی تصاویر انتہائی خطرناک جگہ اور طریقے سے لی گئی مگر اس کے لیے ایک ماہر فوٹو گرافر کی خدمات لی گئیں جس نے تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ یہ تصویر کھینچی – اس حوالے سے پروفیشنل فوٹوگرافر میسن گارڈنر کا کہنا ہے کہ وہ اس مقام پر اکثر شوٹ کرتے ہیں اور یہ ان کے نزدیک ریاست میں ایسی تصاویر کی سب سے بہترین جگہ ہے مگر اس منفرد فوٹو شوٹ کا آئیڈیا انہیں دلہن کے بہنوئی نے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں