آسٹریلیا کرکٹ کو عروج کی جانب گامزن کرنے والی ٹیم کے بلے باز اب دنیا میں نہیں‌رہے؟

ممبئی ، سپورٹس ڈیسک

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے عروج کی کہانی شروع کرنے والی ٹیم میں شامل گریس فل بلے باز ڈین جونز بھارت کے شہر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے – ان کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی بلے باز ڈین جونز کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے۔ انتقال کے وقت سابق آسٹریلین بیٹسمین کی عمر 59 سال تھی۔

واضح رہے کہ ڈین جونز نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے کھیلے، وہ پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور مینٹور بھی تھے۔ ڈین جونز پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے خواہاں بھی تھے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں