جھنگ،ماڈل تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے محرر نے خاتون کے سامنے سرکاری شرٹ اتار دی؟

جھنگ ، نیوز ڈیسک

صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ کے ماڈل تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں اور خواتین کے سامنے ہی شرٹ اتار دی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کےمحرر اورنگزیب اور نائب محرر ظفردانش نے تھانے کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا اور تھانہ میں آنے والے مرد و خواتین سے نازبیا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور گزشتہ دفتری اوقات میں خاتون اور مرد اپنے مسئلے کے لئے تھانے پہنچے تو محرم اورنگز زیب نے خاتون کے سامنے ہی اپنی سرکاری شرٹ اتار دی جس پر وہاں موجود افراد نے احتجاج کیا لیکن اس نے سب کچھ نظرانداز کردیا اور وہاں موجود افراد کو کھلی دھمکیاں دیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں