محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں فراڈ ، کونسے افسران ملوث ؟؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور نے محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں فراڈ کا انکشاف کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ترجمان کا کہنا تھا کہ فراڈ میں ملوث محکمہ ایکسائز کے ای ٹی او، ایکسائز انسپکٹر سمیت 3 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ای ٹی او قاری غلام رسول، ایکسائز انسپکٹر وحید میؤ اور ایجنٹ خرم گجر نے خزانے کو نقصان پہنچایا ہے، ملزمان نے جعلی اور بوگس واؤچرز پر گاڑیاں رجسٹر کیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 465 جعلی گاڑیاں رجسٹر کیں، خرم گجر کو جعلی واؤچر پر گاڑیوں کی رجسٹریشن بُکس جاری کی گئیں، خرم گجر بازار سے چھوٹی بسیں اور لوڈر گاڑیاں تیار کرواتا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب حکام کا کہنا ہے کہ 30 ہزار جعلی لوڈر بسیں اور ٹرک مارکیٹ میں ہیں، موٹر سائیکلوں اور اسکوٹرز کے نمبروں پر مارکیٹ میں ٹرک چل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں