کراچی میں پولیس نے اپنی بے بسی پر مزید پولیس کو بلا لیا ، ہوا کیا تھا؟ حیران کن خبر

کراچی ، نیوز ڈیسک

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس بھی بے بس دکھائی دیتی ہے اس لئے وہاں ایک انوکھا منظر سامنے آیا جس میں پولیس کو بھی پولیس نفری کی ضرورت پڑ گئی کیونکہ وہ بری طرح پھنس گئے تھے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس کو راشد منہاس روڈ پر مددگار پولیس 15 کی ضرورت اس وقت پڑی جب غلط سمت آنے والی نجی گاڑی کو روکا گیا جس کے کالے شیشے، پولیس لائٹس اور اس میں وردی کے بغیر نجی سیکیورٹی گارڈ تھا، گاڑی میں موجود بااثر نوجوانوں نے ٹریفک اہلکاروں سے مبینہ بدتمیزی کی۔ اس حوالے سے اہلکاروں نے بتایا کہ ٹریفک ایس او نے نیچے اترنے کا کہا تو بھی نوجوانوں نے گاڑی سے اترنے سے انکار کردیا جس پر ٹریفک پولیس کو مددگار 15 کی مدد لینا پڑی، پولیس کی مدد سے گاڑی اور نوجوانوں کو فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں نے متعدد چالان کرکے گاڑی فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے کے حوالے کی تاہم فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے نے گاڑی اور نوجوانوں سب کو چھوڑ دیا۔اس حوالے سے پولیس اہلکاروں نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑی اور نوجوانوں کے خلاف کوئی تحریری شکایت نہیں تھی اس لیے رہا کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں