کلیم شہید پارک میں قائم جمعہ بازار کے نام پر کیا لوٹ مار کی جارہی ہیں؟؟؟ بڑا انکشاف ہو گیا

فیصل آباد (ملک شفیق سے)

ایشاء کی سب سے بڑ ی کالونی غلام محمد آباد میں واقع کلیم شہید پارک میں جمعہ بازار کے نام پر فی اڈہ تین سے چار سوروپے وصول کیا جارہا ہے جس کی کوئی سرکاری سطح رسید وغیر بھی نہیں دی جاتی،پیسے وصول کرنے والوں کا تعلق حکومت جماعت سے بتایا جاتاہے،جبکہ شہر بھر کی پارک میں شادی تقریبات کی فیس پی ایچ اے کے اکائنس میں بنیک کے ذرایعے وصول کی جاتی ہے –

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہاں پی ایچ اے کی انتظامیہ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ بھی خاموش ہے ،پیسے وصول کرنے والوں کی سرپراستی مقامی ایم پی اے اور ایم این این کرتے ہیں،شہریوں کا مطالبہ ہے ہر جمعہ ہزاروں روپے وصول کئے جاتے جن کا کوئی حساب ہی نہیں ہے اگر سابق حکومت کے ممبران ایسا کرتے تھے تو وہ کرپشن تھی آج ہونے والی کرپشن پر انتظامیہ بھی خاموش ہے ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور جس پارکوں میں شادی تقریبات کی فیس بنیک می جمع ہوتی ہے اسطرح جمعہ بازار وں کی فیس بھی بنیک میں جمع ہونا چاہئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں