خوبرو اداکارہ منال خان نے کرایا نیا فوٹو شوٹ ، لیکن تنقید کیوں ہورہی ہے؟؟ دھماکہ خبر

کراچی، شوبز ڈیسک

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے ایک نیا فوٹوشوٹ کرایا ہے جس کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہو گئی اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے – میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں منال خال اور ماڈل حسین لہری کسی برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لیے موجود ہیں اور منال خان سیٹ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ لوگ ان کے لیٹنے کے انداز پر کافی تنقید کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے انہیں فوٹوشوٹ کے سیٹ پر مردوں کی موجودگی میں بڑے آرام سے لیٹنے پر بیغیرت قرار دیا تو کسی نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی طرف جارہی ہے۔ اسی طرح ایک صارف نے منال خان کو شرم دلائی جب کہ ایک صارف نے کہا کہ ان کے والدین کو اپنی بیٹیوں کو ایسے دیکھ کر افسوس نہیں ہوتا۔ منال خان کی ایک مداح نے انہیں اس انداز میں دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان سے یہ امید نہیں تھی۔

واضح رہے اس ویڈیو شوٹ کے بعد سے اب تک منال خان پر کافی تنقید ہوئی لیکن ابھی تک ان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں